ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ: پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا زبردست بیان سامنے آگیا

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں ہوگا،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے، اگر اس میچ کو اپنے اوپر حاوی کیا تو یہ اچھا نہیں ہو گا۔ ہفتے کو ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں

 

 

 

 

نےکہا کہ میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے بالکل اسی طرح میچ کھیلیں گے جیسے ہم دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ جب سے شروع کی ہے غیر یقینی کی صورت حال رہتی ہے، وبا کی وجہ سے بھی غیر یقینی کی صورت حال میں میچز کھیلے ،غیر یقینی کی صورت حال کا فرق نہیں پڑتا، ایسا نہیں ہے کہ آخری وقت میں ٹیم کا فیصلہ ہونے کا اثر پڑے گا، ہم سب میچز کھیل رہے تھے، ہم اب تو ایک ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں، ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اتوار سے تیاریوں کا آغاز بھی ہو جائے گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *