راحت بھرا اعلان کر دیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بیرون ملک پھنسے تارکین کے لیے راحت بھرا اعلان کر دیا ریاض(18 اگست 2021ء) کورونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب میں گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے بعد لاکھوں پاکستانی عارضی طور پر واپس آ گئے تھے، جن میں سے بیشتر کی بعد میں سعودیہ واپسی ممکن نہ ہو سکی

 

 

 

 

 

تھی۔ کورونا وبا کے نئے اور خطرناک ویرئینٹ سامنے آنے کے بعد سعودیہ نے پاکستانیوں سمیت متعدد ممالک کے باشندوں پر بھی واپس آنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کی وجہ سے یہ تارکین وطن بہت پریشان تھے کیونکہ ان کے ویزوں اور اقاموں کی مُدت بھی ختم ہو رہی تھی۔ تاہم اب سعودی حکومت نے بیرون ملک پھنسے تارکین کے لیے راحت بھرا اعلان کر دیا ہے۔ العربیہ نیوزکے مطابق سعودی حکام نے شاہی فرمان کے تحت بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے اقاموں کی تجدید ،خروج اور دوبارہ داخلہ کے لیے ویزوں کی میعاد میں خودکار طریقے سے 30 ستمبر2021ء تک بلا فیس توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے خودکار طریقے سے پہلے ہی ویزوں کی تجدید کا عمل شروع کردیا ہے اور اس کام کی ویزا حاملین سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔جوازات نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قومی اطلاعاتی مرکز کے ساتھ رابط کے ذریعے ویزوں کی میعاد میں توسیع خودکار طریقے سے کی جارہی ہے اور متعلقہ فرد کو پاسپورٹس کے کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.