افغانستان میں شکست دے گی

’ آئی ایس آئی امریکا کی مدد سے امریکا کو افغانستان میں شکست دے گی‘ افغانستان میں طالبان کی کامیابی اور امریکا کی ناکامی کے بعد آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کا پرانا بیان سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا اسلام آباد ( 16 اگست 2021ء) : ’ آئی ایس آئی امریکا کی مدد سے امریکا کو افغانستان میں شکست

 

 

 

 

 

دیں گے‘آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان نے کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد ملک سے امریکی سفارتخانے کے عملے سمیت دیگر شہریوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع کر دئے گئے۔ اس موقع پر امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ افغان فورسز کی ناکامی ان کی توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی اور امریکہ درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ افغان فورسز کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگا سکا۔ گذشتہ 20 برس انہیں تربیت دی اور اسلحے سے لیس کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ افغان فورسز کی ناکامی ان کی توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی۔ ایسے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کے ریکارڈ کے لیے یہ کہنا چاہتا ہوں اور شاید کوئی اور یہ نہ کہے جس آئی ایس آئی کو آج مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے جب تاریخ رقم ہو گی تو کہا جائے گا کہ آئی ایس آئی نے امریکا کی مدد سے سویت یونین کو افغانستان میں شکست دے دی۔ پھر ایک اور جملہ بھی ہو گا کہ آئی ایس آئی امریکا کی مدد سے امریکا کو افغانستان میں شکست دے گی۔جنرل(ر) حمید گل کے اس بیان کو بےپناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی اب افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد جب طالبان کابل پر بھی قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ایسے میں جنرل(ر) حمید گل کا یہ بیان ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.