ڈر صرف اللہ کا ، اپوزیشن کی اگر پکڑدھکڑ کر کے روکنا ہوتا تو بڑا عرصہ پہلے ۔۔۔ !!! عمران خان نے واضح کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ وہ پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر ہےاس میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں اسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود

 

 

 

 

اپوزیشن جلسے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا سیاست کا فائدہ نہیں ہے، اپوزیشن نےجس طرح کورونا کو استعمال کیا اس سےبڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑ دھکڑ کر کے روکنے والے نہیں، اپوزیشن قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ذمےداری ان کی ہوگی اور اگر عوام کی جانوں کوخطرےمیں ڈالا گیا تو اپوزیشن کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *