نیب آرڈیننس2021 جاری ۔۔!!! شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  وفاقی حکومت نے چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا ہے۔جیو ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کیسز واپس نیب کے سپرد کر دئیے گئے ہیں جب کہ مضاربہ کیسز بھی واپس نیب کو سونپ دئیے گئے

 

 

 

 

ہیں۔نیب آرڈیننس سے آصف زرداری ، شاہد خان عباسی، مریم نواز اور شہباز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیس ویسے ہی چلیں گے۔آرڈیننس کے مطابق اس کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہو گا اور 6 اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گا۔جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے۔نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملک کو مل گیا ہے۔اس آرڈیننس کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت چئیرمین کی مدت ملازمت 4 سال ہو گی۔ چئیرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہو گا۔ چئیرمین نیب کو ہٹانے کے لیے وہی بنیاد ہو گی جو سپریم کورٹ کے جج کے لیے ہوتی ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پُرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چھ اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گاآرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا۔ آرڈیننس کا اطلاق بھی چھ اکتوبر سے ہو گا۔آرڈیننس کچھ دیر بعد احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چھ اکتوبر کو آرڈیننس میں یہ اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔ 6 اکتوبرکےآرڈیننس میں اختیار آرٹیکل 209 کے تحت جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کےدائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔ احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پرکرپشن کی نسبت سےزر ضمانت رکھا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.