تبدیلی آ گئی ۔۔۔سرکاری افسر نجی ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسی و، ار، دا، ت کہ پوری قوم غصے سے بے قابو ہو گئی

اسلام آباد پولیس نے وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے پاک ڈیٹا کام کے ڈپٹی مینجر کو نجی اسپتال کی نرس کو اٹھا لے جانے اس کی ویڈوز بنا کر پریشرائز اور اس کے کپڑے پھاڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ملزم کو عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے، جی ایٹ ون میں رہائش پذیر نرس

 

 

 

 

 

مسما ۃ(خ) نے تھانہ کراچی کمپنی میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم ناصر امیر نے ایک سال قبل رابطہ کیا اور دوستی کی پیشکش کی ،بار بار انکار کے باوجود ملز م کے اصرار پر سائلہ نے بات کی جس کے بعد مختلف اوقات میں وہ اپنے ساتھ لے کر جاتا رہا اور سائلہ کی متعدد تصاویر و ویڈیو چھپ کر بناتا رہا جن کی بنا پر سائلہ کو عرصہ 5ماہ سے پریشرائز کر رہا تھا،ملزم نے تصاویر ویڈیو مختلف لیپ ٹاپ یو ایس بی اور موبائل میں محفوظ کر رکھی ہیں، پیر کو رات ساڑھے دس بجے میرے گھر آیا اور کال کرکے کہا کہ باہر آ جاو اگر نہ آئی تو میں تمھیں مزاچکھاؤں گا اور فوراَ ملزم نے گھر کے باہر شور شرابا شروع کردیا شور کی آواز سن کر گھر سے باہر آئی تو ملزم نے سائلہ کو گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی اور سائلہ کے کپڑے پھاڑ دیئے اسی اثنا میں 15 پر کال کرکے وقوعہ کی بابت اطلاع دی اور اپنے آپ کو ملزم سے چھڑوا کر بھاگی اس دوران وہ سنگین نتائج کی وارننگز دیتا رہا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو تھانہ شفٹ کیا ، نرس کی رپورٹ پر پولیس نےملزم کے خلا ف زیر دفعہ 365/511/354 اے /506 اور 509 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ،ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی میاں عمران کے مطابق تفتیش میں سامنے آنے والی باتوں کی تصدیق کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.