فلمی سین حقیقت بن گیا۔۔شوہر نے بیوی کی شادی کس سے کرادی۔۔ ناقابل یقین خبر

ممبئی ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک مہربان شخص نے اپنے رشتہ داروں کو جاننے والوں کو حیران کرتے ہوئے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروادی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے گروگرام سے تعلق رکھنے والے ایک اکاؤنٹنٹ پنکج شرما نے کومل سے رواں ماہ مئی میں شادی کی تھی۔رپورٹس کے مطابق دونوں

 

 

 

کی شادی کے 5 ماہ گزرنے کے باوجود ان دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور مزید ابتر ہوتے جارہے تھے، یہاں تک کہ کومل نے گھر میں کسی سے بھی بات کرنا چھوڑ دی تھی۔شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہلیہ شادی کو لےکر خوش نہیں تھی اور اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اپنے محبوب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کی بات سننے کے بعد اس پر غصہ ہونے کے بجائے اس نے تمام کہانی لڑکی کے گھر والوں سے بیان کردی۔پنکج کا کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ حل نہیں ہوا تو اسے اینٹی ڈومیسٹک وائلینس سیل لے جایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب کوئی بھی اس لڑکی کو نہیں منا سکا تو اس کے بعد پنکج نے اہلیہ کو چھوڑنے اور اس کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا اور باضابطہ شادی کے لیے اس نے خود وکیل کا بندوبست بھی کیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.