ڈاکٹر عبد القدیر خان نے شعیب اختر کیساتھ ایسا کیا کام کیا کہ وہ آج بھی انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپ واقعی محسن پاکستان تھے ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے شعیب اختر کیساتھ ایسا کیا کام کیا کہ وہ آج بھی انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتے ؟۔۔۔۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

 

 

 

اپنے بیان میں شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں کئی عرصے تک کے آر ایل کے لیے بھی کھیلتا رہا ہوں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *