شاہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

ریاض ( 10 اکتوبر 2021ء ) سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ، شاہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شاہی عفرمان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل السعود خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، شاہی اعلامیے کے مطابق

 

 

 

 

 

شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ اتوار ہی کے روز ریاض میں ادا کی جائے گی۔ 30ستمبر کو سعودی عرب کے شاہی خاندان کو اس وقت ایک اور غم کا سامنا ہکرنا پڑا جب سعودی شہزادی اللہ کو پیاری ہوگئیں ، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی سے جاری فرمان میں بتایا گیا کہ شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ، جن کی نماز جنازہ جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی ، شہزادی ہلا سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی صاحبزادی ہیں ، اللہ تعالی متوفیہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند کریں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 16 ستمبر کو سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوا ایوان شاہی کے بیان میں بتایا گیا کہ شاہی عظمت شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ، جن کی نماز جنازہ بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر دمام شہر کی مسجد الفرقان میں ادا کی گئی۔ اس سے پہلے 12 ستمبر کو سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل

 

 

 

 

 

سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی تھیں ، شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی ، اس موقع پر شاہی خاندان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیہ کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا بھی کی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ 31 اگست کو سعودی شہزادی جواہر بنت عبد العزیز بن عبد اللہ جلوی کا بھی انتقال ہوگیا تھا جب کہ عید کے پہلے روز ہی سعودی شاہی خاندان کو اس وقت صدمہ اٹھانا پڑا جب سعودی فرمانروا کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ فہد بن سلمان کی بیوہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھاوج شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان السعود انتقال کر گئیں، جن کے شوہر شہزادہ فہد2001ء میں 46 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے جب کہ شہزادی نوف ، شاہ عبدالعزیز کی نواسی اور شہزادی جوہرہ کی بیٹی تھیں ، ان کی نماز جنازہ گزشتہ بُدھ کے روز ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں ادا کی گئی ، جس میں شاہی خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *