ڈاکٹر عبد القدیر خان کنفرم جنتی ہیں ! نبی کریم ﷺ کا وہ فرمان جسے سن کر آپ بھی کہیں گے کہ بیشک محسن پاکستان جنتی انسان تھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عبداللہ بن عبدالرحمٰن ابن ابی الحسین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا: تیر بنانے والے کو جو بناتے وقت ثواب کی نیت رکھتا ہو، تیر انداز کو اور تیر دینے والے کو“۔ نبی کریم ﷺ کی یہ حدیث

 

 

 

 

مبارکہ پاکستان کے ایک معروف عالم دین نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان سے اپنی ملاقات کاقصہ بیان کرتے ہوئے سنائی ۔آپ بتاتے ہیں کہ جبکہ میری ملاقات محسن پاکستان سے ہوئی تو میں نے ان کے ہاتھ چومے ، ڈاکٹ صاحب حیران ہوئے کہ کہ مولانا صاحب تو باریش آدمی ہیں ، سفید ڈاڑھی ہے تو پھر آپ نے میرے ہاتھ کیوں چومے ؟مولانا مرحوم کہنے لگے میں نے تب ڈاکٹر صاحب کومندرجہ بالا حدیث شریف سنائی اور ان سے مخاطب ہوا کہ ڈاکٹر صاحب نبی کریم ﷺ کی یہ حدیث مبارکہ تیر بنانےاور چلانے والوں کیلئے ہے ، تو جب تیر بنانے والے کا ایسا مقام ہے پھر ایٹم بنانےوالے کا کیا مقام ہوگا ؟ بلاشک و شبہ محسن پاکستان اللہ کے وہ شیر تھے جن کی وجہ سے دشمن آج بھی پاکستان سے یوں کانپتا ہے جیسے بکری شیر سے ۔ اللہ کریم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *