معروف عالمی کرکٹرزکی وزیراعظم سے ملاقات پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق معروف عالمی کرکٹرز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ۔ معروف کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے

 

 

 

سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں ۔ عمران خان نسے ملاقت میں دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹرویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی اور شعیب اختر ، ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا ، دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.