ایمریٹس کا مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

ایمریٹس کا مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، مسافر فری ’ایمریٹس ایکسپو ڈے‘ پاس حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں

 

 

 

 

گے دبئی ( 10 ستمبر 2021ء ) دبئی ایکسپو کے موقع پر ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ، دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر کرائے میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس کی جانب سے ’ارلی برڈ ایکسپو دبئی 2020‘ نامی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں کہیں سے بھی آنے والے مسافر 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کروائیں گے تو وہ کرائے میں 20 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے ایمریٹس ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے بتایا کہ ایمریٹس سیاحوں کو دبئی کا وزٹ پلان کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات کی ایک سیریز لانچ کررہا ہے ، اسی کے تحت گزشتہ ماہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ دبئی جانے والے ایمریٹس کے ہر مسافر کو ایک دن کے لیے ایکسپو پاس مفت فراہم کیا جائے گا اور اب ہم دبئی آنے والے مسافروں کو قبل ازوقت ٹکٹ بک کروانے پر رعایت دینے کا اعلان کررہے ہیں جب کہ آئندہ ہفتوں میں ایمریٹس فیملیز کے لیے خصوصی آفرز کا بھی آغاز کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.