کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ : فیکٹریاں ، دفاتر اور کاروبار بند ہونگے یا نہیں ؟ وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملکی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ہم بزنس یا فیکٹریاں بند کریں،عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔قوم کے نام مختصر خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی دو لہروں کے دوران احتیاط برتی تو مجھے بیماری نہیں لگی۔تیسری لہر

 

 

 

 

اور سینیٹ الیکشن کے دوارن احتیاط نہیں کی اور کورونا کا شکار ہوگیا۔تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ شدت والی ہے۔سب سے پہلے آپ ماسک پہنیں،جس سے بیماری ہونے کے چانس کم ہوجاتے ہیں۔ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن کرسکیں اور پھر لوگوں کو گھروں میں کھانا دیا جاسکے۔ مگر کم ازکم ایس او پیز پر عمل کیا جاسکتا ہے۔ہمارے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں تیزی سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ جیسے پہلی دفعہ ہم نے کورونا پر قابو پایا اب بھی اسی طرح کی احتیاط کی ضرورت ہے۔ جس ریٹ پر کورونا بڑھ رہا اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہسپتال بھر جائیں گے۔شادیوں، ریسٹورنٹ اور رش والی جگہ پر نہ جائیں۔ ہم بزنس یا فیکٹریاں بند نہیں کرسکتے۔اللہ نے مجھ پر اور میری اہلیہ پر کرم کیا۔یہ بیماری اگر سینے میں چلی جائے تو بہت خطرناک بن جاتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *