”نور مقدم کیس، ظاہر جعفر سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات“

سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم کےق ت ل کیس میں ملزم ظاہر جعفر سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے۔ ملزم نے ساری واردات منصوبہ بندی کے تحت کی اور واردات سے چند روز قبل ملزم نے دوستوں سے مشاورت بھی کی۔ملزم نے دوستوں سے پوچھا کہ کسی کو ق ت ل کردوں تو کیا پکڑا جاوں گا؟ ملزم نے دوستوں سے

 

 

 

 

 

کہا کہ میں امریکی شہری ہوں مجھ پر کیس نہیں بنے گا۔قریبی ذرائع کے مطابق ملزم نے دوستوں سے کہاکہ اپنے والدین کوق ت ل کردوں تو کیا مجھے پکڑا جائے گا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے نور مقدم کو اپنے گھر بلایا اور اس کا فون بھی آف کرادیا، والدین نے نور مقدم کا فون آف ملنے پر اس کے دوستوں سے رابطہ کیا تو دوست ملزم کے گھرگئے لیکن ملزم نے نور کی موجودگی سے انکار کیا جس پر دوستوں اور ملزم ظاہر جعفر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔قریبی ذرائع کے مطابق نورمقدم کو ملزم ت ش د د کا نشانہ بناتا رہا تو نور نے فرار کی کوشش بھی کی۔ملزم نے منصوبہ بندی کی تھی کہ واردات کے بعد امریکہ فرار ہوجاوں گا اور ظاہرجعفر 2016 میں برطانیہ سے لڑکی پر ح م ل ے کے الزام میں ڈی پورٹ ہوا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.