حکومت کا بڑا فیصلہ، موبائل فون سروس بند؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا

لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو اور دس محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس

 

 

 

 

 

بند رکھی جائے گی، محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.