کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز! 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

گوادر (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بلوچستان کے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز ایک مرتبہ پھر سے ملک بھر میں بڑھ رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر اموات کا

 

 

 

 

 

سلسلہ بھی جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز پر بلوچستان کے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار 25 جولائی سے ہو گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.