”چائنہ کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کی تیاریاں! حکومت نے بڑا قدم اُٹھا لیا“

لاہور(نیوز ڈیسک) چائنہ کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کی سفارشات، جوائنٹ ورکنگ گروپ آف سی پیک نے وفاقی حکومت کو سفارشات کردیں۔ پنجاب حکومت نے صحت، تعلیم اور زرعی شعبے میں ٹیکس چھوٹ پر وفاق سے اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ سے امپورٹ ہونے والی اشیا پر ٹیکس

 

 

 

 

چھوٹ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ آف سی پیک نے وفاقی حکومت سے سفارشات مانگی ہیں جبکہ کلیئرٹی بھی مانگی گئی ہے کہ تین شعبوں پر چائنہ سے مال امپورٹ کرنے پر خصوصی طور پر چھوٹ کے حوالے سے حکومت آگاہ کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت بیشتر شعبہ جات پر یہ ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ جس میں خصوصی طور پر زرعی، تعلیم اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ ورکنگ گروپ آف سی پیک نے لاہور میں تیانجن یونیورسٹی کے میٹریل پر بھی ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی ہے، سی پیک اتھارٹی نے چائنا کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی حمایت کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.