”یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یارَحِیْمُ پڑھنےوالا شخص اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے “

جوشخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کرقبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک ( یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یارَحِیْمُ ) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالی سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالی اس کو عطا فرمائیں گے، الرَّحْمٰنُ (بے حد رحم کرنے والا) جوشخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَا رَحْمٰنُ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہرقسم کی سختی

اور غفلت دور ہوجائے گی۔ اگر کوئی شخص اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ کولکھ کر اور دھوکر وہ پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈال دے تو درخت کے پھل میں برکت ہو گی۔ اسی طرح طالب ومطلوب کانام مع والدہ کے لکھ کر باند ھے تو مطلوب اسکی محبت میں سرگر داں ہوجائے۔ اور اگر کسی کو گھو ل کر پلائے تواس کے دل میں طالب کی محبت ہو‘ بشر طیکہ محبت جائز ہو۔اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امرِ مکروہ سے محفوظ رہتا ہے ۔ اسےلکھ کراوردھوکرپلانے سے گرم بخار سے شفانصیب ہوتی ہے۔ جوکوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دو سواٹھا نوے بارپڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر بہت رحم فرمائے گا ۔ جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس (بار (یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰ خِرَۃِ وَ یَارَحِیْمَھُمَا ) پڑھے گا اس کی ضرورت وحاجت آسانی سے پوری ہوگی ۔ جوکسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ) پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔اَلرَّحِیْمُ بڑا مہربان جو شخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھے گااس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا ،اور تمام دنیوی آفتوں اور عملِ مکروہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور

تمام مخلوق اس پر مہر بان ہوجائے گی ۔ اور اگر اس کومشک وزعفران سے لکھ کر کسی محفوظ جگہ بدخلق آدمی کے گھر میں دفن کردیا جائے تواس میں حیاء ، ترحم اور مسکنت پیدا ہوجائے گی ۔ جو ہر روز سو بار پڑھنے کا معمول بنا ئے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کیلئے نرم ہوجاتے ہیں ۔ جواس کا کثرت سے ورد کر تاہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتاہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتاہے۔ جوکوئی ہرروزیہ اسم پانچ سو بار پڑھےگا دولت پائے گا اور اللہ تعالی کی مخلوق اس پر مہر بان وشفیق ہوگی۔ جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن بار پڑھتا رہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا ۔ جو یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَاوَرَحِیْمَھَا اکتالیس روزتک پڑھے گا اس کی حاجت پوری ہوگی۔ جو شخص اسے روزانہ سو بار پڑھے اس کے دل کی قساوت دور ہوجاتی ہے ۔ جس کی کوکسی ناگوار کام کا اندیشہ ہووہ (اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ) کو کثرت سے پڑھے انشاء اللہ محفوظ رہے گا۔ اگر اسے لکھ کر پانی سے دھوکر پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *