سانحہ مینار پاکستان کے 6 ملزموں کے نام سامنے آگئے! کس نے عائشہ اکرم کے ساتھ کیا حرکت کی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے14 اگست کو اقبال پارک میں بدسلوکی کرنے والے چھ ملزموں کو شناخت کرلیا ہے۔ فصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے 3 ساتھیوں بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔عائشہ نے جن 6 ملزمان کو شناخت کیا ان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد

 

 

 

 

 

اور افتخار شامل ہیں۔ ٹک ٹاکر خاتون نے ملزمان کےکردار بھی واضح کئے اور بتایا کہ افتخار نے ان کے کپڑے پھاڑے، ارسلان نے تشدد کیا، شہر یار نے دھکے دےکر جنگلے سے مارا، مہران نے زد و کوب کیا، عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں جبکہ ملزم ساجد نے لڑکوں کو ان سے بدسلوکی پر اکسایا۔ واضح رہے کہ 14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔اچانک اوباش نوجوانوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی،خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجن میں سے 160افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.