چوہدری سرور کی چھٹی! کس کو گورنر پنجاب بنانے پر غور شروع کر دیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور سے اب مطمئن نہیں اور غور کیا جارہا ہے کہ ان کی جگہ پر سیف اللہ نیازی کو گورنر بنا دیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی چیلنج نہیں ہےمگر پارٹی میں شکست ور یخت

 

 

 

 

 

جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول تو خچر پر سوار ہو کر گھوڑدوڑ جیتنے کی کوشش کر ہے ہیں ، تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں ہی تو کام کر رہی ہے ۔ 77ارب روپے کا بجٹ صرف تونسہ کے لیے ہے ، کارڈیالوجی انسٹیٹویٹ بنایا جارہا ہے ۔ قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہاورن الرشید نے کہا ہے کہ علیم خان نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ میرا استعفیٰ قبول فرمائیں ، جبکہ وزیراعظم نے انہیں کہا ہے کہ وہ مستعفی نہ ہوں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ علیم خان دل شکستہ تھے کہ اپنی حکومت آئی اور جیل جانا پڑا ، خان صاحب نے حال بھی نہیں پوچھا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.