اب مارکیٹیں کتنے بجے تک کھلیں گی؟ دکانداروں اور عوام کے لیے بڑی خبر آ گئی

اب مارکیٹیں کتنے بجے تک کھلیں گی تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس میں کراچی اور حیدرآباد میں موجود مارکیٹیں اور دکانیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔جبکہ اس حوالے

 

 

 

 

سے صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے رابطہ کیا۔ تاہم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدرآباد کے تجارتی مراکز رات 10 تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا نوٹیفکیشن جمعے سے قبل جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک تاجروں کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.