ملک میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (نیواز ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد کسی بھی ہفتے مہنگائی میں کمی نہیں ہوئی۔،ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.33 فی صد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق

 

 

 

 

سب سے کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی 16.60 فیصد رکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، 6 اشیاء میں کمی جبکہ 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا ٹماٹر کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا زندگی مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 160 روپے 72 پیسے ہو گئی ۔لہسن 10 روپے 42 پیسے،آلو 0.67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔چینی کی اوسط فی کلو قیمت 32 پیسے بڑھ گئی ملک میں چینی کی اوسط قیمت 105 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی۔ ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا ۔ ڈھائی کلو گھی کی اوسط قیمت 850 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے ہیں آٹا،دال چنا،دال ماش اور دہی بھی مہنگا ہوا ۔ ایک ہفتے میں کیلا 3 روپے 27 پیسے فی درجن سستا ہوا ، انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، پیاز 78 پیسے،دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 59 پیسے سستا ہوا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.