”لاہور سے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار! ملزم کس طرح اپنی ہی ساتھی خواتین کی ویڈیوز بناتا تھا؟ طریقہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے“

لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو نشہ آور مشروب پلانے کے بعد ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو ملازمت سے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملزم جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے جس کے خلاف خاتون

 

 

 

 

نے نازیبا ویڈیوز بنانے کی شکایت کی تھی۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد آج اس کی ملازمت سے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ڈاکٹرکے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی کہ ملزم نازیبا ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی 50 برہنہ ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے ویڈیوز بنالیتا تھا اور پھر انہیں بلیک میل کرتا تھا جبکہ اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے جن کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *