سکون صرف قبر میں ہے۔۔لکڑیاں اکٹھی کر لیں کتنے دنوں کے لیے گیس بند ہونے والی ہے؟ عوام کے لیے بری خبر آ گئی

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز سمیت دیگر صنعتوں کو 13 سے 15 ستمبر تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرمینل ون سے آر ایل این جی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث گیس سپلائی معطل رہے گی۔تفصیلات کے مطابق کل شام 6 بجے سے سی این جی، جنرل

 

 

 

 

 

انڈسٹری، نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ انڈسٹری کو گیس سپلائی بند کر دی جائے گی، گیس سپلائی پنجاب اور کے پی کے میں معطل کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس سپلائی جاری رہے گی، ایس این جی پی ایل نے میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق گیس سپلائی 15 ستمبر رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کو مجموعی گیس سپلائی کا 10 فیصد دیا جائے گا، گیس بندش کا فیصلہ فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسیفیکیشن یونٹ کی ری ڈیپلائمنٹ کے لئے کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.