3بار موٹر وے سے اغوا کیا گیا اور پھر۔۔۔ پاکستانی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا،پوری قوم حیران

اسلام آناد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو تین بار موٹروے سے اغوا کیا جاچکا ہے۔حال ہی میں زویا ناصر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔زویا نے کہا کہ مجھے موٹروے سے

 

 

 

 

بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ میری والدہ کو اُس وقت 3 بار گاڑی سمیت موٹروے سے اغوا کیا گیا جب وہ ایم پی اے تھیں، ڈاکو انہیں گاڑی میں بٹھا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے، اور وہیں چھوڑ دیتے تھے جب کہ خوش قسمتی سے تینوں مرتبہ گاڑی بازیاب کرالی گئی۔زویا نے حال ہی پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ کچھ روز قبل شوٹنگ سے واپس آرہی تھی اور میں کراچی کے علاقے تین تلوار پر تھی جب کہ میرے ساتھ ساتھی اداکارہ تارہ محمود تھیں، اس دوران ہماری گاڑی ڈاکوؤں نے روک لی۔اداکارہ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر سامان مانگا، مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آیا، میں گاڑی سے نکل کر بھاگی اور چیخنے لگی جو کہ بہت بیوقوفانہ عمل تھا، اس وقت اس ڈاکو کے پاس پستول نہیں تھی، اسی لیے میں بچ گئی۔واضح رہے کہ اداکارہ زویا ناصر کی والدہ آمنہ الفت سیاست دان ہیں جو 2008 میں پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.