لوڈ شیڈنگ سے پاکستانیوں کی جان چھڑانے کا وقت! اہم ترین یورپی ملک نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی

لوڈ شیڈنگ سے پاکستانیوں کی جان چھڑانے کا وقت! اہم ترین یورپی ملک نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیدرلینڈ نے پاکستان کو سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کردی ، جس پر وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی

 

 

 

 

شعبے سے مستفید ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے نیدرلینڈز کے سفیر ووٹر پلامپ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر حماداظہر نے پاکستان کی توانائی کی پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ مستقبل میں منصوبے پن بجلی ،قابل تجدید ذرائع پر مبنی ہوں گے ، پاکستان بجلی ٹرانسمشن کے منصوبوں پرترجیحی بنیادپر کام کر رہا ہے، حکومت کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مراعات قابل تحسین ہیں۔ نیدرلینڈ کے سفیر نے سالڈ ویسٹ سےبجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کی ، جس پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبے سے مستفید ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *