امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟IMF کے ساتھ کیا طے پایا تھا؟ اسد عمر کھل کر بول پڑے، سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) صحافی نے وفاقی وزیر اسد عمر سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا ، اسد عمر صحافی کے سوال کا جواب نہ دے سکے ۔ اسد عمر نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی نے پھر سے سوال کرتے ہوئے

 

 

 

 

 

پوچھا کہ ڈالر کی قیمت کم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی ۔ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مطابق ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھائو آنا چاہیے ، ایکسچینج ریٹ فری فلوٹ ہونا چاہیے ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کر دیا ہے ،عمران خان نے پیٹرول میں پانچ روپے فی لیٹراضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کابم گرادیا ہے ۔پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریبا پندرہ روپے اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جوعوام کے لئے ناقابل برداشت ہے،عمران خان تم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا کہاں ہے ،وہ ریلیف اوروعدے؟ آپکی ناکام نااہل اورنالائق حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بجٹ عوام پر بہت بھاری پڑی،اب عوام کا ایک ہی نعرہ ہے گوعمران گو اب عوام کہتے ہیں ہمیں نیانہیں وہی پراناپاکستان چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں سوائے گھبرانا نہیں اور کچھ نہیں کیا یہ حکومت غربت نہیں غریب کوختم کرنے پرتلی ہوئی ہے۔ کیونکہ عمران خان ایک وعدے کوپوری تندہی سے پوراکرنے کی عزم کرچکے ہیکہ سکون قبرستان میں ہوگا اب مہنگائی کے ذریعے عوام کوقبرستان کاراستہ دکھارہاہے اسی لئے توروزاول سے پی ڈی ایم یہ کہتی چلی آرہی ہے کہ موجودہ حکومت مسلط ہے عوام کامنتخب حکومت نہیں یہ نااہل نالائق بھی ہے اب یہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے جس سے قوم کونجات دینا ہماراہدف ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.