بچو ں کے ساتھ ساتھ جمشید چیمہ اور انکی اہلیہ کو بھی زہر دینے کا منصوبہ! ملازمین کو کیا لالچ دیا گیا تھا؟ کیس میں اہم پیشرفت

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔صرف بچوں ہی نہیں جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کو بھی قتل کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔باوثوق زرائے کے مطابق جمشید چیمہ کے گھر کے ملازمین نے مبینہ طور پر مہناز نامی خاتون کے ساتھ مل

 

 

 

 

 

کر قتل کا پلان بنایا تھا۔ مہناز تصویریں بنانے کے بہانے گھر آئیں اور ملازمین کو ساتھ ملایا۔جمشید چیمہ نے جس بندے سے گھر خریدا اس کی بیٹی مہناز کو اس پر رنج تھا۔ملازمین لاکھوں روپے لے کر لالچ کی غرض سے پلان میں شامل ہوگئے۔ملازمین کو لالچ دیا گیا کہ اگر آپ پورے خاندان کو مار دیا تو گھر آپ کو مل جائے گا۔گھر کے باورچی نے کھانے میں زہر ڈالا اور بچوں کو کھلایا۔ جمشید چیمہ اور اہلیہ کو نیند کی گولیاں دیکھ کر ڈرائیو پر بھیجنے کا پلان تھا۔پولیس کے اعلیٰ افسران اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری جانب چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر کے ملازمین کو گرفتار کیا اور سامنے آیا کہ غیر موجودگی میں مشکوک افراد ان سے ملنے آتے تھے اور قیمتی تحائف دئیے جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ہمارے گھر کے سابق مالک کی بیٹی مہناز بیگم ان ملازمین سے مسلسل رابطے میں تھی اور انہیں نقد رقوم دیتی رہتی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر ہمارے گھر کے سابق مالک محمد خان کی بیٹی کا

 

 

 

 

 

خیال تھا کہ یہ گھر وراثت میں دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہونے پر وہ حسد کا شکار ہو گئی ۔ خانساماں کے سامان سے پولیس نے کچھ مشکوک کیمیکل بھی قبضے میں لئے جس کو خانساماں نے کھانے میں متعدد دفعہ ملانے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گھر کے ملازمین نے مبینہ طور پر مہناز نامی خاتون کے ساتھ مل ک رقتل کی منصوبہ بندی کی ۔جمشید اقبال چیمہ نے جس شخص سے گھر خریدا اس کی بیٹی مہناز کو اس پر رنج تھا،مہناز تصویریں بنانے کے بہانے گھر آئی اور جمشید اقبال چیمہ کے ملازمین کو ساتھ ملا لیا اور انہیں لالچ دیا اگر آپ پورے خاندان کو ماردو تو گھر آپ کو مل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملازمین لاکھوں روپے لے کر لالچ کی غرض سے پلان میں شامل ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گھر کے باورچی نے کھانے میں زہر ڈالا اور بچوں کو کھلایا،جمشید اقبال چیمہ اور اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کو نیند کی گولیاں دے کر ڈرائیو پر بھیجنے کا پلان بنایا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.