”وزیرخزانہ شوکت شوکت ترین کے اثاثوں ،سرمایہ کاری اورشہریت کی تفصیلات جاری“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرخزانہ شوکت ترین اربوں کے اثاثوں کے مالک نکلے۔اثاثوں،سرمایہ کاری اورشہریت کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوروفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیرخزانہ شوکت ترین کے اثاثوں اورمالی گوشواروں کی تفصیلات جاری

 

 

 

 

کردی ہیں۔وزیرخزانہ نے تفصیلات 12اگست 2021کوجاری کی تھیں۔کابینہ ڈویژن سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین 9ارب 25کروڑ 26لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔4ارب 47کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کے مقروض بھی ہیں ۔شوکت ترین کی کراچی میں 17کروڑ 52لاکھ کی جائیدادہے جبکہ 3ارب 32کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ۔انہوں نے 95کروڑ روپے کی ایک الگ سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔وزیرخزانہ 79لاکھ مالیت کی تین گاڑیوں کے مالک ہیں ۔جبکہ ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور12کروڑ 87لاکھ روپے کیش کی صورت میں موجود ہیں ۔ان کے بینک اکائونٹس میں ایک کروڑ54لاکھ روپے ہیں۔وزیرخزانہ کی اہلیہ کے اثاثہ جات کی مالیت 3کروڑ 68لاکھ روپے ہے ۔شوکت ترین کے پاس دہری شہریت نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.