سامان اپنا پیک کر لیں۔۔ چلو چلو سعودی عرب چلو۔۔۔ سعودی عرب جانے کے منتظر تیاری کرلیں رات گئے سعودی عرب نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

آخر کا ر وہ اعلان کر دیا گیا جس کا سب کو انتظار تھا۔سعودی عرب نے دوسرے ممالک سے مملکت آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس کے تحت ورک ویزہ اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری اجازت کے

 

 

 

 

 

حامل ممالک کے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ، اس ضمن میں سعودیہ کی ایوی ایشن اتھارٹی ( گا کا ) نے ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز مسافروں کی منظور شدہ ادارہ قرنطینہ سہولیات میں سے کسی ایک پر تصدیق شدہ بکنگ کا ثبوت یقینی بنائیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر طیارے پر سوار ہونے اور بورڈنگ کارڈ سے قبل کیو آر کارڈ دکھائیں ، تمام ایئرلائنز کے لیے آرائیول پلیٹ فارم پر مسافروں کی رجسٹریشن کی تصدیق ضروری ہے ، ایسے مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا تاہم اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو مملکت آنے کا حل بتادیا گیا ، سعودی عرب آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں، مملکت آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، سعودیہ عرب آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی ، اس حوالے سے جوازات کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی ہے ، ایسے ملک سے آنے والے افراد مملکت آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں ، وہاں سے ممکت آئیں تاہم آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین نہیں لگوائی بلکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ کو ئی بھی ویکسین لگوائی ہے اور وہ سعودی عرب میں نہیں لگائی جاتی تو انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *