’’ اہم تقرریوں، فیصلہ سازیوں میں وزیر اعظم کا مذہبی یقین ہوسکتا ہے‘‘ کیا واقعی ہر معاملے پر استخارہ کیا جاتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے تسلیم کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر وزیراعظم کا مذہبی یقین شامل ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر تنقید کی اور کہا کہ وہ سیاست میں مذہب کو لاتی ہیں، استخاروں اور

 

 

 

 

جادو ٹونے کی بات کرتی ہیں۔ جس پر اینکر کامران شاہد نے کہا کہ جادو ٹونے کا تو مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی یا دیگر فیصلوں میں بھی کوئی مذہبی پہلو یا استخارہ شامل ہے؟ اپوزیشن تو آپ کے بارے میں اسی طرح کی رائے رکھتی ہے۔جس کے جواب میں صداقت عباسی نے کہا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم کا اس بات پر کوئی مذہبی بیلیف شامل ہو لیکن ہم سجھتے ہیں کہ ایسی چیزوں کا فائدہ ملک دشمنوں کو ہوتا ہے۔سب کو ادب کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہئیے۔قومی سطح کے فیصلوں کو غیر سنجیدہ گفتگو میں اڑا دینا قابل مذمت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *