’’میرے پاس کئی ججوں کی ویڈیوز موجود ہیں، ان میں سے کچھ کو ۔۔۔۔‘‘ مریم نواز نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کئی ججوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان ججز کو معلوم ہے کہ آپ

 

 

 

 

کے پاس ویڈیوز ہیں ، جس پر مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے گناہ کیے ہوتے ہیں، انہیں سب پتا ہوتا ہے۔ جوسٹینڈ ہم نے لیا ہے، وہ ہمارے خون میں شامل ہے۔ ہماری ٹریننگ ہی ایسی ہوئی ہے”دریں اثنا انہوں نے کہا کہ کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گْزرتا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔ اْنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہے گی۔ ‘اللّہ تعالیٰ! آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، آمین۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.