پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز! ابو ظہبی سے آنے والی خبر نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

ابوظبی(نیوز ڈیسک ) عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔ زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.