مسجد میں وزیر اعظم کو بد دعائیں دینے والا شہری اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟ حیران کن خبر آگئی

مسجد میں وزیر اعظم کو بد دعائیں دینے والا شہری اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟ حیران کن خبر آگئی ۔۔۔ مرادن میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو بد دعائیں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک

 

 

 

 

ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کی وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ شہری کی قریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپیل کرتا ہے کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعا کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے کیونکہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *