’’ بیٹے کی پیدائش پر ہم سب حیران ہوگئے کہ ۔۔۔‘‘ ماں بننے کے بعد بختاور بھٹو کا پہلا ٹویٹ، سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو ماں بن گئی ہیں، ان کے ہاں گذشتہ روز بیٹے کی ولادت ہوئی۔ ان کے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انھیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول

 

 

 

 

بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی ہے۔ بعدازاں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی بھی تصویر شئیر کی۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا۔ بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *