آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا میرپور( 26جولائی 2021) آزاد کشمیر میں انتخابات ہوئے،آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا تاہم ن

 

 

 

 

 

لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 سیٹوں پر میدان مار لیا ، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت لی۔ ایل اے سولہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر کو برتری حاصل ہے جبکہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج روکتے ہوئے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا۔ آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب سرکاری نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.