تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کافیصلہ۔۔ حکومت نے اعلان کردیا، آج کی بری خبر

تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ۔۔ حکومت نے بہت بڑا اعلان کردیا، آج کی بری خبر آگئی سندھ میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ، اسکول، تفریحی پارکس اور سینما بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد

 

 

 

 

 

علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منگل کو 16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 201 کیسز سامنے آئے اور 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد رہی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.